حیدرآباد کے پرانے شہر میں برقی بلس کی وصولی کی ذمہ داری ادانی کمپنی کے حوالے !

حیدرآباد _ 29 جون ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں برقی بلس کی وصولی کی ذمہ داری ادانی کمپنی کو سونپ دی ہے اس بات کا انکشاف چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جمعہ کو دہلی میں میڈیا کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ ادانی گروپ کے ساتھ جاریہ سال جنوری میں ریاستی حکومت نے داوس میں تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے کئے تھے اس موقع پر اڈانی گروپ نے برقی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی معاہدہ کیا تھا حکومت نے ادانی کمپنی کو پرانے شہر میں انڈر گراونڈ برقی لائن کی تنصیب کی خواہش کی ہے تاکہ پرانے شہر میں برقی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔اسی طرح برقی بلس کی وصولی کی ذمہ داری بھی ادانی کمپنی کو سونپ دی گئی ہے
چیف منسٹر ریونت ریڈی کے اس انکشاف کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں برقی کے شعبے کو خانگیانے کی کوشش کی جا رہی ہے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت حیدرآباد کے پرانے شہر میں برقی بلس کی وصولی کے ساتھ ساتھ برقی کی سربراہی اور دیگر امور کو بھی ادانی کمپنی کو سونپ دی جائے گی۔ اس کے بعد حیدرآباد کے دیگر علاقوں میں برقی بلس کی وصولی اور سربراہی کی ذمہ داری ادانی کمپنی کو دی جانے والی ہے اس کے بعد ریاست بھر میں برقی کو پرائیویٹ کردیا جائے گا