نارائن پیٹ میں یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو ضلعی سطح کا بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ
نارائن پیٹ۔ 5 سپتمبر (اردو لیکس) بروز جمعرات آر ڈی او میٹنگ حال میں منعقد یوم اساتذہ تقریب میں ضلع نارائن پیٹ کے مختلف مدارس میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 44 اساتذہ کو بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔جس میں اردو میڈیم اساتذہ لطیف الدین سکنڈری گریڈ ٹیچرس مدرسہ تحتانیہ کولم پلی اور میر لیاقت اللہ حسینی سیکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ تحتانیہ اٹکور اردو میڈیم کو بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ دئے گئے۔ اپنی بہتر کارکردگی سے ایس سی ای آر ٹی تلنگانہ کے رسالہ میں سکسیس سٹوری شائع ہونے والے اساتذاہ میں مدرسہ تحتانیہ اٹکور کے سیکنڈری گریڈ ٹیچر عبدالکریم اور مدرسہ تحتانیہ نڑ گرتی اردو میڈیم کے مدرس عبدالسلام کو بسٹ ٹیچر ایوارڈ کی سند اور مومنٹو پیش کیا گیا
۔ٹرینی کلکٹر محترمہ گریما ناگوری صاحبہ نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور ملک و ریاست کے مستقبل کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں اس میں ان کے اساتذہ کا اہم رول رہا ہے۔ڈی ای او نارائن پیٹ جناب عبدالغنی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی عظمت کو بیان کیا۔ صدر اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ امیر الدین چاند نے کہا کہ بہتر کارکردگی کرنے والے اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا جانا ایک اچھا اقدام ہے جس سے اساتذہ میں کام کرنے کا جذبہ پروان چڑھے گا
۔عبدلغفار صاحب جنرل سیکرٹری اردو ٹیچرس فورم نے کہا کہ ان اساتذہ کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اردو مدارس کا تحفظ اور ترقی کے لئے اساتذہ کو اسی جہد کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جناب محمد خواجہ صاحب نے کہا کہ میر لیاقت اللہ حسینی اور عبدالطیف الدین چاند کو "بسٹ ٹیچر” ایوارڈ سے نوازا جانا ایک اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایوارڈ ان کی تدریسی خدمات اور تعلیمی معیار کی بلندی کا اعتراف ہے۔یہ دونوں حضرات تعلیم کے میدان میں ایک مثال قائم کر رہے ہیں۔ ان کی محنت، لگن، اور طلباء کے ساتھ ان کی مخلصانہ کوششیں ہر دلعزیز ہیں۔ میر لیاقت اللہ حسینی کی تدریس میں وہ حکمت، بصیرت، اور معلمی مہارت موجود ہے
جو طلباء کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ عبدالطیف الدین چاند کی تدریسی تکنیک اور جدید طریقہ کار نے تعلیم کے معیار کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ان کی تدریسی صلاحیتوں اور ذاتی فلاح و بہبود کی کوششوں نے طلباء کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے تعلیم کے میدان میں جو معیار قائم کیا ہے، وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن واقعی قابلِ ستائش ہے۔خلاصہً، میر لیاقت اللہ حسینی اور عبدالطیف الدین چاند نے اپنے غیر معمولی کام اور فداکاری کے ذریعے تعلیم کے میدان میں ایک روشن مثال قائم کی ہے۔
ان کی کامیابی ان کی محنت، علم، اور طلباء کے لیے ان کی فکری اور جذباتی حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کے کام سے امید ہے کہ مزید استاذ اور تعلیمی ادارے بھی ان کی روشنی سے روشنی حاصل کریں گے۔نائب صدر خواجہ خلیل احمد، محمد تقی، خدیجہ بانو بیگم،سلطانہ بیگم، صبا سلطانہ خاتون صدر پی آر ٹی یو ٹی یس،محمد رشید،خالد،مظہراور دیگر اساتذہ نے ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو مبارکباد دی۔