جنرل نیوز
چادرگھاٹ سے دلسکھ نگر کی سمت جانے والے متبادل راستہ اختیار کریں:پولیس

حیدرآباد: ملک پیٹ کے اکبر پلازہ کے قریب جمعہ کی صبح سے ڈرینج کا گندہ پانی سڑکوں پر اُبل کر بہنے لگا جس کے نتیجے میں ٹریفک شدید طور پر متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پید ا ہورہا
ہے، صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سرکاری عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مرمت کا کام شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ مرمتی کام اتوار کو بھی جاری رہیں گے۔ٹریفک ڈی سی پی وینکٹیشورلو
نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چادرگھاٹ سے دلسکھ نگر کی طرف سفر کرنے والے مسافر متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ منزل تک بآسانی پہنچ سکیں۔ انہوں نے گاڑی سواروں سے ٹریفک پولیس
سے تعاون کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔