برطانیہ کے عام انتخابات _ برینٹ ایسٹ حلقہ سے آزاد امیدوار عادل شیخ اپنی کامیابی پر پرامید

ذیشان علی زاہد
برطانیہ کے عام انتخابات میں لندن کے برینٹ ایسٹ پارلیمانی حلقہ سے ایک نوجوان عادل شیخ بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں اس حلقہ سے جملہ 9 امیدوار مقابلہ میں ہیں لیکن بتایا جاتا ہے کہ عادل شیخ کو حلقہ کے نوجوانوں کی اکثریت کی تائید حاصل ہے اس کے علاوہ مسلمانوں کی بڑی آبادی بھی عادل شیخ کو پسند کرتی ہے
ان کے انتخابی وعدے حلقہ کے ووٹروں کو متاثر کررہے ہیں خاص طور پر عادل شیخ نے حلقہ میں امن کے قیام اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اگر منتخب ہوتے ہیں تو حلقہ کی عوام کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے۔ اس کے لئے عادل شیخ نے حلقہ کی گلیوں کو محفوظ بنانے کے لئے پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کرنے کا وعدہ کیا ہے عادل شیخ کے دوسرے اہم وعدوں میں عام آدمی کو سستے مکانات فراہم کرنا شامل ہے
اس کے علاوہ عادل شیخ کے دیگر انتخابی وعدوں میں محفوظ سڑکوں کو یقینی بنائیں گے ، پولیس گشت اور کمیونٹی کی مصروفیات میں اضافہ کریں گے ۔غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں گے ۔ تمام انسانی زندگیوں کے لیے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔ہاؤسنگ کے بحران کا پتہ لگائیں گے ؛ کرائے کی مدت میں اضافہ کریں گے اور مقامی لوگوں کے لیے مزید سستے مکانات فراہم کریں گے ۔صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنائیں گے فنڈنگ میں اضافہ کے ذریعے این ایچ ایس خدمات تک رسائی کو بہتر بنائیں گے تعلیمی معیار کو بلند کریں گے اور مقامی ریاستی اسکولوں کے لئے فنڈنگ میں اضافہ کریں گے مقامی کاروباروں کو سپورٹ کریں گے اور ان کے لئے گرانٹس، قرضے اور مالی مراعات فراہم کریں گے ۔
عادل شیخ نے اس امید کا اظہار کیا کہ 4 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ان کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ حلقہ کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی بڑی تعداد ان کی تائید کررہی ہے انہوں نے حلقہ میں موجود ہندوستانی مسلمانوں بالخصوص حیدرآبادی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال ان کے حق میں کریں