نیشنل
اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ملعون راجہ سنگھ کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج

حیدرآباد _ 30 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے گوشہ محل کا ایم ایل اے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نفرت انگیز تقریر کرنے پر یہ مقدمہ درج کیا گیا۔ ممبئی پولیس نے 29 جنوری کو ممبئی منگل ہاٹ میں منعقدہ ایک پروگرام میں راجہ سنگھ کے خلاف اشتعال انگیز ریمارکس کرنے پر آئی پی سی کی دفعہ 153A 1 (A) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس جلسے میں تقریر کی ویڈیو کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔
حیدرآباد پولیس نے راجہ سنگھ کو ممبئی میں اس کی اشتعال انگیز تقریر پر نوٹس بھی جاری کیا۔ راجہ سنگھ جو PDact کیس میں جیل گیا تھا کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت پر رہا کیا تھا حیدرآباد پولیس نے راجہ سنگھ کو ممبئی کے جلسے میں عدالتی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا اور اس سے اس معاملے کی وضاحت کرنے کی ہدایت دی۔