آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ ٹیسٹ 2025 کے نتائج کا اعلان

آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ ٹیسٹ 2025 کے نتائج کا اعلان
حیدرآباد 17/ اپریل (اردو لیکس)
ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام 30 مارچ کو منعقدہ آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا سید عبدالحی قادری سکریٹری و سراج الدین کوآرڈینیٹر سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا کہ اس ان لائن امتحان میں ٹی ہتھیندراکرنول، خیرہ فدرا ، نانی دمن ، سارتھک اروڑہ بھٹنڈہ پنجاب شیونک اروڑہ بھٹنڈہ پنجاب ، ونائک مینڈولا نئ دہلی ، محمد شبیر احمد حیدرآباد ، اسد ابرار غلام اللہ، کشمیر ، محمد عظیم الدین احمد صدیقی ،ایم گیتھکا ریڈی آندھراپردیش ، ریشبھا کمار شرما ، ارناو بگھیل بنگلور نے امتیازی کامیابی حاصل کی انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر( 85000) طلباء وطالبات نے شرکت کی تھی جس میں سے (79000) طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی ان تمام کی ہمت افزائی کے لیے فی کس پانچ سو روپے نقد رقم بطور انعام دی جائے گی مزید تفصیلات کے لئے
واٹس ایپ نمبر 8500212306 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے