نیشنل

طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریہ رائے نے دیا خاموشی سے یہ جواب

طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریہ رائے نے دیا خاموشی سے یہ جواب

 

ممبئی: بالی وُڈ کے مشہور جوڑے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی خبریں کچھ عرصے سے سوشل میڈیا اور میڈیا حلقوں میں گردش کر رہی ہیں۔ ان افواہوں پر دونوں نے کبھی بھی کھل کر کچھ نہیں کہا لیکن حالیہ دنوں میں یہ دونوں مختلف تقاریب میں اکٹھے نظر آتے رہے ہیں جس سے چہ مگوئیاں کچھ حد تک کم ہوئیں۔

 

اب ایشوریا رائے بچن نے اپنے 18 ویں شادی کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ یہ تقریباً ایک سال بعد پہلا موقع ہے جب ایشوریا نے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے، جسے طلاق کی خبروں کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور مداح اس جوڑی کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

 

اس سے قبل یہ خبریں گشت کررہی تھیں کہ ابھیشیک بچن اداکارہ نمرت کور کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور اسی وجہ سے ایشوریا سے علیحدگی اختیار کرنے والے ہیں۔ کئی مواقع پر بچن خاندان مختلف تقایب میں ساتھ نظر آیا لیکن ایشوریا صرف اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ الگ شرکت کرتی رہیں جس سے افواہوں کو مزید تقویت ملی۔ یہاں تک کہ آرادھیا کی سالگرہ کی تقریب میں بھی ابھیشیک کی عدم موجودگی نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی تھی

 

ایک طرح سے ایشویہ رائے کا یہ پوسٹ ان تمام دعووں کو مسترد کرتا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ اس جوڑے میں پھوٹ پڑچکی ہے اور وہ علاحدہ ہورہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک نے 2007 میں شادی کی تھی اور 2011 میں ان کی بیٹی آرادھیا پیدا ہوئی۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد ایشوریا نے پانچ سال تک فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور 2015 میں فلم جذبہ کے ذریعے واپسی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button