نو نہال ہائی اسکول کو رٹلہ میں دسویں جماعت کے طلبہ کو تہنیت

کورٹلہ۔ محمد عبد الرحیم صدر مدرس نو نہال ہائی اسکول کو رٹلہ کی اطلاع کے بموجب اسکول کے اعلی نشانات حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام رکھا گیا ۔ مولانا محمد شفیع الدین ندوی ناظم نو نہال اسکول و محمد عبد الرحیم صدر مدرس کے ذریعہ اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو تہنیت پیش کی گئی ۔واضح رہے کہ اس سال دسویں جماعت کے نتائج میں ام ہانی بنت محمد امتیاز نے *542* نشانات حاصل کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا
جبکہ عفیرہ تنزیف 522 ،عفیرہ فرحت نے 520،فریل نسری 517،عطیفہ فرناس 517, نشر ی فردوس 515, طوبیٰ ظفرین 506, محمد عبد الرحمٰن 505 ،نشری ناز499,شازمین 497, ضحیٰ نشاط 493, تقیہ انسا490اورمحمد حذیفہ نے 490, نشانات حاصل کیا ۔ ان تمام طلبہ کی تہنیت کی گئی ۔مو لا نا محمد شفیع الدین ندوی و محمد عبد الرحیم نے تمام طلبہ و اولیائے طلبہ اور اساتذہ ومعلمات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ الحمدللہ نو نہال ہائی اسکول کے طلبہ تین مرتبہ ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا اور ہرسال اعلیٰ نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلع وریاست بھر میں شہر کورٹلہ کا نام روشن کررہے ہیں جو کہ
اساتذہ و طلباء کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔۔مولا نا نے طلبہ کو مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔اس مو قع پر پر طلباء کے علاوہ اساتذہ و اولیائے طلبہ موجود تھے