تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار میں آنے پر بھاگیہ لکشمی مندر کو گولڈن ٹمپل میں تبدیل کرنے بنڈی سنجے کا اعلان

حیدرآباد _ 28 جولائی ( اردولیکس) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد چارمینار سے متصل بھاگیلکشمی مندر کو گولڈن ٹمپل میں تبدیل کیا جائے گا۔
بنڈی سنجے نے اتوار کو حیدرآباد کے پرانے شہر میں لال دروازہ کے بونال تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے چارمینار کے دامن میں واقع بھاگیلکشمی مندر میں پوجا کی۔
بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ چیف منسٹر سی ایم ریونت ریڈی اور ایم آئی ایم لیڈر اکبر الدین اویسی دونوں بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی ، اکبر الدین اویسی کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کا پیشکش کررہے ہیں اور انھیں کوڑنگل سے مقابلہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں بنڈی سنجے نے اکبرالدین اویسی کو چیلنج کیا کہ وہ کوڑنگل سے مقابلہ کرکے دکھائیں ۔ بی جے پی ان کی ڈپازٹ ضبط کروا دے گی
۔انہوں نے کہا کہ شہر کچھ علاقوں میں، بونال تہوار میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں حکومت کو تمام مذاہب کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پرانے شہر کے صرف 8 مندروں میں بونال تہوار منانے کے لئے صرف 5 لاکھ روپے جاری کئے جبکہ رمضان کے لئے 33 کروڑ روپے جاری کئے ہیں
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہندووں کے ساتھ مناسب انصاف نہیں کررہی ہے بی جے اقتدار میں آنے پر ہی ہندووں کے ساتھ انصاف ہوگا ۔ بنڈی سنجے نے واضح کیا کہ وہ ہر حال میں ہندوؤں کی طرف سے بات کریں گے لیکن وہ دوسرے مذاہب کے خلاف نہیں ہیں