جنرل نیوز

مہاراشٹرا کی غیر کارگرد اردو اکیڈیمی کا احیا عمل میں لایا جائے۔ ابوعاصم آعظمی

کے این واصف

اردو ہمارے ہی ملک کی زبان ہے جب بھی وزیر اعلیٰ یا کوئی اور وزیر ایوان میں اپنی بات رکھتے ہیں تو اردو شاعری کا سہارا لیتے ہیں مگر جب اردو اکیڈمی کے قیام اور اردو زبان کی ترقی کی بات آتی ہے تو حکومت اس کے ساتھ بے توجہی اور ناانصافی کرتی ہے۔

 

 

ان خیالات کا اظہار مہاراشٹرا اسمبلی کے جاریہ اجلاس صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا نے کیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹرا اردو اکیڈمی کا جلد از جلد احیا عمل میں لایا جائے۔ انھون نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹرا اردو اکیڈمی چار سال سے عملاُ بند پڑی ہے۔ آعظمی نے کہا کہ 1975 مین اردو اکیڈمی دیگر اکیڈمیوں کے ساتھ قائم ہوئی تھی۔

 

مگر دیگر اکیڈمیز فعال ہیں سوائے اردو اکیڈمی کے۔ انھوں نے مطالبہ کیا اردو اکیڈمی کو کارگر بنا جائے اس کے لئے درکار عملے کا تقرر اور اس کو فنڈز مہیا کرائے جائیں اور اردو کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button