گرل فرینڈ کرائے پر؟ بیہودہ کلچر عروج پر۔ ایک لڑکی نے تو ریٹ کارڈ ہی سوشل میڈیا پر شئیر کردیا

نئی دہلی: ایسا محسوس ہوتا ے کہ موجودہ دور کی جین زی نوجوان نسل اس کے لیے نئے نئے راستے بنا رہی ہے اور سب کو حیران کر رہی ہے۔ حال ہی میں ایک لڑکی کی جانب سے کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں اس نے کہا کہ کوئی بھی اسے کرائے پر لے سکتا ہے۔
اس نے ایک مکمل ریٹ کارڈ جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ کافی پر آنے کے کتنے پیسے ہوں گے، بائیک رائیڈ کے کتنے چارجز ہوں گے، بائیک ڈیٹ اور ڈیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے کتنے پیسے لیے جائیں گے۔ یہ پوسٹ شدید بحث کا موضوع بن گئی۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ نے ملک بھر میں بحث چھیڑ دی۔ "Rent Me for a Day” کے نام سے ایک خاتون نے اعلان کیا کہ وہ ایک دن اس کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے مختلف خدمات فراہم کرے گی۔
ایکس پر نلنی اوناگر نامی صارف نے یہ پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ دِویا نامی لڑکی نے کافی، ڈنر، شاپنگ، تقریبات اور سفر جیسی سرگرمیوں میں ساتھ جانے کے لیے مختلف فیس مقرر کی ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ تصور گیگ اکانومی کے تحت ایک نئے موقع کے طور پر نظر آیا جبکہ کچھ لوگوں نے معاشرے میں بڑھتی تنہائی رشتوں کی بدلتی شکل اور بیہودگی کی انتہا جیسے مسائل پر تشویش ظاہر کی۔
* کافی ڈیٹ – 1500 روپے
* ڈنر + فلم – 2000 روپے
* خاندان سے ملنے کے لیے ساتھ آنا – 3000 روپے
* کسی تقریب میں ساتھ آنا – 3500 روپے
* بائیک رائیڈ – 4000 روپے
* اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنا – 6000 روپے
* ایڈونچر ڈے – 5000 روپے
* مل کر کھانا پکانا – 3500 روپے
* شاپنگ کے لیے ساتھ آنا – 4500 روپے
* دو دن کا ویک اینڈ ٹرپ – 10000 روپے
* گاہک کی ضرورت کے مطابق خصوصی پلان – باہمی رضامندی سے
اس معاملے پر بحث مزید تیز ہونے کی ایک وجہ ایک اور ایکس صارف "مِکّو” کی پوسٹ بھی بنی جس س میں دعویٰ کیا گیا کہ دہلی میں کچھ نوجوان خواتین "رینٹل گرل فرینڈ” پلیٹ فارم کے ذریعے پیسے کما رہی ہیں جہاں انہیں تقریباً 1000 روپے فی گھنٹہ مل سکتے ہیں۔
اگر روزانہ تین سے چار بکنگ مل جائیں تو 6000 سے 7000 روپے تک آمدنی حاصل ہونے کا امکان بتایا گیا۔ اس صارف نے یہ بھی کہا کہ کلائنٹس کھانے اور شاپنگ جیسے اخراجات بھی برداشت کرتے ہیں۔اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک لڑکی نے خود کو "رینٹل گرل فرینڈ” کے طور پر متعارف کروایا۔
اس نے بتایا کہ اس نے KoPartner.in نامی پلیٹ فارم پر اپنا پروفائل بنایا ہے جہاں ملک کے مختلف بڑے شہروں میں مرد شاپنگ، فلم، سفر اور دیگر سرگرمیوں کے لیے خواتین کو بک کر سکتے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بکنگ ملنے کے بعد وہ کیفے میں کلائنٹ سے ملتی ہے، ذاتی باتیں شیئر کرتی ہے
پھر وہ شخص اسے شاپنگ پر لے جاتا ہے، اور آخر میں دو گھنٹے ساتھ گزارنے کے لیے اسے 2000 روپے ادا کرتا ہے۔



