ایجوکیشن
گلف ہائی اسکول اردو میڈیم کریم نگر کے شاندار نتائج۔قمر آفرین نے 551 نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلعی سطح پر سر فہرست

کریم نگر: 29/ اپریل ( اسٹاف رپورٹر)ضلع کریم نگر میں پھر ایک مرتبہ 35 سالا قدیم اُردو میڈیم گلف ہائی اسکول دسویں کے نتائج میں سرفہرست رہا ہے ۔
گلف ہائی اسکول کی ہونہار طالبہ قمر آفرین نے (551) نشانات ، سارہ تبسم نے ( 512) اور عاتیکا فاطمہ (501) نشانات حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے سرکردہ مسلم قائدین صدر انجمن ترقی اردو کریم نگر سرور شاہ بیابانی ،سابقہ ڈپٹی
میئر عباس سمیع اور کارپوریٹر علی بانے گلف ہائی اسکول اُردو میڈیم کے شاندار نتائج پر اسکول انتظامیہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔



