عادل آباد خانقاہ محمدی میں فیضانِ اولیاء کا عظیم الشان روحانی اجتماع اتوار کو، بندہ نواز گیسو درازؒ کے فیوض پر خصوصی بیان

عادل آباد، 2/مئی(اردو لیکس)
عادل آباد میں عاشقانِ اولیاء کے لئے ایک روح پرور دینی اجتماع کا انعقاد خانقاہ محمدی اجمیری نصرتی میں عمل میں آرہا ہے، جس میں حضرت بندہ نواز گیسو درازؒ کے فیوض و برکات کو اجاگر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق یہ عظیم الشان جلسہ "فیضانِ اولیاء” بروز اتوار بعد نمازِ مغرب خانقاہ محمدی میں منعقد ہوگا، جس میں قرآن خوانی سے محفل کا آغاز کیا جائے گا۔ اس کے بعد نعت و منقبت پیش کی جائیں گی، جبکہ حضرت بندہ نواز گیسو درازؒ کی سیرت، تعلیمات اور روحانی فیوض پر خصوصی خطاب پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر معروف عالم دین ذاکر حسین تفصیلی بیان پیش کریں گے، جس میں اولیاء کرام کی تعلیمات اور ان کے فیضان پر روشنی ڈالی جائے گی۔
منتظمین کی جانب سے عامۃ المسلمین بالخصوص عاشقانِ اولیاء سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بابرکت محفل میں اپنے اہلِ خانہ اور احباب کے ساتھ شرکت کرکے روحانی فیض حاصل کریں۔ بعد نمازِ عشاء لنگرِ عام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔
منتظمین نے اس نورانی اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے تمام حضرات سے شرکت کی خصوصی گزارش کی ہے۔



