عادل آباد: الفلاح ہائی اسکول کے ایس ایس سی میں شاندار نتائج، صد فیصد کامیابی

عادل آباد۔ 2/مئی(اردو لیکس)الفلاح انگلش میڈیم ہائی اسکول عادل آباد نے 2021 سے 2026 تک مسلسل شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے "ایس ایس سی” امتحانات میں صد فیصد نتائج حاصل کئے ہیں۔
اس کامیابی پر ڈائریکٹر و کرسپانڈنٹ شیخ اعجاز احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور طلباء، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ الفلاح ہائی اسکول عادل آباد کا واحد ادارہ ہے جو اپنے قیام سے ہی طلباء کو دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی تربیت بھی فراہم کر رہا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ "ایس ایس سی” نتائج میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں طیبہ فردوس نے 600 میں سے 570 نمبرات حاصل کرکے نمایاں مقام حاصل کیا، جبکہ عائشہ مہک نے 553، سید الوینہ مہک نے 546، عائشہ کوثر نے 541، زوبیہ امین اور ذیشان حسین نے 529 نمبرات حاصل کئے۔ جبکہ دیگر طلباء و طالبات نے بھی بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
اس موقع پر کامیاب طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی، جو ڈائریکٹر شیخ اعجاز احمد اور پرنسپل نازیہ فرحین کی نگرانی میں انجام پائی۔ تقریب میں صدر امن فاؤنڈیشن عرفات خان، صحافی عمیم شریف اور صحافی خضر احمد یافعی بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شال، گلدستے، میڈلز اور مومینٹو پیش کئے گئے،
جبکہ والدین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ عمران سر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ مہمان خصوصی عرفات خان اور اسکول ڈائریکٹر و کرسپانڈنٹ شیخ اعجاز احمد نے اپنے خطاب میں طلباء، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے تعلیمی میدان میں مزید محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ طلباء اور والدین نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا
۔ آخر میں الفلاح ہائی اسکول کے ڈائریکٹر شیخ اعجاز احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے الفلاح ہائی اسکول میں داخلہ دلائیں۔




