محمد مجاہد علی کو اردو میں ڈاکٹریٹ

حیدرآباد، 6 مئی (پریس نوٹ) کنٹرولر امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی سے جاری پریس نوٹ کے بموجب محمد مجاہد علی ولد محمد امجد علی انسٹرکشنل میڈیا سینٹر، مانو کو فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجس عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد کی جانب سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد مجاہد علی نے اردو تھیٹر کے فروغ میں حیدرآباد کا حصہ موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ
پروفیسر محمد اسلم فاروقی، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس تحقیقی مقالے کے مختلف ابواب میں ڈراما اور تھیٹر کا فن اردو تھیٹر کا ارتقائ، حیدرآباد میں آزادی سے قبل اور آزادی کے بعد اردو تھیٹر کا فروغ اور تھیٹر سے وابستہ اہم فنکاروں اور اداروں کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے۔ اس تحقیقی کام میں ڈاکٹر محمد مجاہد علی نے اردو تھیٹر سے وابستہ شخصیات کے انٹرویو بھی شامل کئے ہیں۔ محمد مجاہد علی نے 18 برسوں تک دور درشن کیندر
حیدرآباد میں کام اور سال 2007ءسے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر، مانو میں بحیثیت سینئر پروڈیوسر برسرکار ہیں۔ ڈاکٹر محمد مجاہد علی کے پی ایچ ڈی وائیوا کے ممتحن ڈاکٹر رضوانہ بیگم، اسسٹنٹ پروفیسر اردو اندرا پریا درشنی کالج اور ڈاکٹر شیخ سلیم موظف اسوسی ایٹ پروفیسر اردو انوارالعلوم کالج اور پروفیسر سی کاسم انچارج صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی تھے۔ ڈاکٹر محمد مجاہد علی کو اردو میں ڈاکٹریٹ ملنے پر اساتذہ اردو ڈاکٹر محمد ناظم علی پروفیسر محمد اسلم فاروقی، ڈاکٹر محمد مشتاق، ڈاکٹر زیبا انجم، ڈاکٹر شوکت فہیم، ڈاکٹر شیخ سراج
ڈاکٹر سید آصف علی، ڈاکٹر محمد مقبول حسین، ڈاکٹر شفیع الدین ظفر، محسن خان، ڈاکٹر تبسم آرا، ڈاکٹر فریدہ بیگم، ڈاکٹر سعدیہ سلیم، اہل خانہ و دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے۔



