تلنگانہ میں جھلسا دینے والی گرمی۔ کئی اضلاع میں چل رہی ہے لو

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست میں خشک موسم کے باعث شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ پیر کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع نلگنڈہ کے ویمولا پلی منڈل میں 46.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست بھر کے 13 اضلاع میں درجہ
حرارت 46 ڈگری سے تجاوز کر گیا جبکہ چھ اضلاع میں 45.2 سے 45.8 ڈگری سیلسیس کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت درج کیا گیا۔پیر کے روز 16 اضلاع کے 145 منڈلوں میں لو چلنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ سب سے زیادہ ضلع
بھدرادری کوتہ گوڑم کے 19 منڈلوں میں شدید گرم ہوائیں چلیں۔ منچریال کے 17، سوریہ پیٹ کے 14، کھمم کے 13، پدا پلی کے 12، جگتیال کے 10، آصف آباد کے 10، محبوب آباد کے 9، ملگو کے 7، نلگنڈہ کے 7، جئے شنکر بھوپال پلی کے 6،
کریم نگر کے 6، نظام آباد کے 5، نرمل کے 4، سدی پیٹ کے 3 اور ورنگل ضلع کے 3 منڈلوں میں لو کی شدت ریکارڈ کی گئی۔خاص طور پر شمالی تلنگانہ کے اضلاع شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافہ کا سامنا کررہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔



