جرائم و حادثات

حیدرآباد میں انسپکٹر پولیس رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد : رشوت کے ایک مقدمے میں تلنگانہ سائبر سیکیورٹی بیورو کے انسپکٹر مہیندر کو اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

الزامات کے مطابق ایک سائبر فراڈ کیس میں متاثرہ شخص کے ارکان خاندان کے نام شامل نہ کرنے کے لیے مہیندر نے اس سے 9 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ متاثرہ شخص سے پہلے ہی 5 لاکھ روپے نقد وصول کیے جا چکے تھے۔

 

شکایت میں کہا گیا ہے کہ باقی 4 لاکھ روپے حاصل کرنے کے لیے مہیندر نے دھمکیاں بھی دیں۔ اسی دوران جب وہ رشوت وصول کر رہے تھے تو اے سی بی حکام نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔بعد ازاں ان کے گھر پر تلاشی لی گئی جہاں سے 13 لاکھ

 

روپے نقد رقم، سونے کے زیورات اور غیر منقولہ جائیداد کے دستاویزات برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button