جرائم و حادثات

چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف نازیبا ریمارکس۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل نوجوان کو جیل

چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ نازیبا اور دھمکی آمیز تبصرہ کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق کورا چندر لال نامی نوجوان نے حالیہ دنوں جنا سینا سربراہ اور آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان کی حیدرآباد پریس کانفرنس کے موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کیے تھے،

 

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تلنگانہ پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ (CR No. 395/2026) درج کرکے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button