جرائم و حادثات

رقعہ سے پتہ دیکھ کر شاطر چور پہنچ گیا دلہن کے گھر، سب شادی میں تھے مصروف اور چور نے مچائی لوٹ

نئی دہلی: ریاست کیرالہ میں ایک رشتہ دار سے ملاقات کے لیے آنے والا چور شادی کی تقریب کو موقع غنیمت جان کر چوری کی واردات انجام دینے کے بعد فرار ہوگیا تاہم دو ماہ تک جاری تحقیقات کے بعد پولیس نے اسے گرفتار

 

کرلیا۔پولیس کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والے ملزم بخشو علی ضلع کنّور کے پیرنگوم میں واقع سی آر پی ایف تربیتی مرکز میں اپنے ایک رشتہ دار سے ملاقات کے لیے آیا تھا۔ اسی دوران اس نے قریبی فنکشن ہال میں جاری ایک

 

شادی کی تقریب میں چپکے سے داخل ہوکر ایک خاتون کا ہینڈ بیگ چرا لیا۔ہینڈ بیگ کی تلاشی کے دوران ملزم کو شادی کا دعوت نامہ ملا جس پر دلہن کے گھر کا پتہ درج تھا۔ ملزم سیدھا اس پتے پر پہنچ گیا جہاں اسے گھر میں ایک معمر

 

خاتون اکیلی تھی ۔ملزم نے چاقو دکھا کر خاتون کو دھمکایا اور گھر میں موجود زیورات اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگیا۔واقعہ کے بعد تشکیل دی گئی خصوصی پولیس ٹیم نے سی آر پی ایف کیمپ سے جائے واردات تک ملزم کے سفر کے راستے

 

میں نصب 500 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ تحقیقات کے دوران ملزم کی شناخت گجرات کے بخشو علی کے طور پر ہوئی۔پولیس ٹیم گجرات پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرکے کیرالہ منتقل کر دیا۔

 

پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور لوٹے گئے مال کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button