ایجوکیشن

گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفا، بہادرپورہ منڈل، حیدرآباد میں طلبہ کے لیے قانونی شعور اور پولیس امداد سے متعلق خصوصی بیداری پروگرام کا انعقاد–

گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفا، بہادرپورہ منڈل، حیدرآباد میں طلبہ کے لیے قانونی شعور اور پولیس امداد سے متعلق خصوصی بیداری پروگرام کا انعقاد–

 

حیدرآباد:20جون (پریس ریلیز)گورنمنٹ ہائی اسکول، دارالشفاء، بہادرپورہ منڈل، حیدرآباد، تلنگانہ اسٹیٹ میں طلبہ و طالبات میں قانونی شعور، شہری ذمہ داریوں اور ہنگامی حالات میں قانونی و پولیس امداد کے حصول کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے مقصد سے ایک خصوصی بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں محکمہ قانون اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو مختلف اہم موضوعات پر مفید معلومات فراہم کیں۔

اپنے خطابات میں مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے قانون کی بنیادی معلومات سے واقف ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ، حادثہ، ظلم و زیادتی، ہراسانی، سائبر جرائم یا دیگر ہنگامی حالات میں کس طرح پولیس سے رابطہ کیا جائے، کن قانونی ذرائع سے مدد حاصل کی جائے اور اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں، ان تمام امور پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ قانون کی پاسداری ایک مہذب اور ذمہ دار شہری کی پہچان ہے۔ طلبہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ افواہوں، جھوٹی خبروں اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے اجتناب کرتے ہوئے ہمیشہ قانون اور نظم و ضبط کا دامن تھامے رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی محافظ اور مددگار ہے، لہٰذا کسی بھی ناگہانی صورتِ حال میں خوف و ہراس کا شکار ہونے کے بجائے متعلقہ حکام سے فوری رجوع کرنا چاہیے۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے بڑی دلچسپی کے ساتھ مختلف سوالات کیے، جن کے تسلی بخش جوابات دیتے ہوئے ماہرین نے انہیں قانون دوست، باکردار اور ذمہ دار شہری بننے کی تلقین کی۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس قسم کی بیداری مہمات کے ذریعے نئی نسل کو محفوظ، باخبر اور ذمہ دار معاشرے کی تعمیر کے لیے تیار کیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ کے ذمہ دوران محترمہ ریاست فاروق صدر معلمہ مدرسہ ھذا جناب ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری شعبہ عربی جناب امجد سر وجئے کمار کے علاوہ دیگر معلمات نے معزز مہمانوں، محکمہ قانون اور محکمہ پولیس کے ذمہ دار عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے تعلیمی و تربیتی پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہوتے رہیں گے تاکہ طلبہ میں قانون پسندی، سماجی شعور اور قومی ذمہ داری کے احساس کو مزید فروغ حاصل ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button