مبارکباد

حج سوسائیٹی نظام آباد نے (88) حجاج کرام کی نظام آباد واپسی پر کیا استقبال

 

نظام آباد 21/ جون (اردو لیکس) حج سوسائیٹی نظام آباد رجسٹرڈ کی توسط سے نظام آباد ضلع سے روآنہ ہونے والے عازمین حج کی حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد (88) پر مشتمل حجاج کرام کے بڑے قافلہ کو حج سوسائیٹی نظام آباد صدر مولانا حافظ شیخ اسماعیل عارفی کی قیادت میں حج سوسائیٹی کے ذمہ داروں وسیم احمد خان ،حافظ محمد مظہر , عزیز اللہ خان, محمد کلیم ، محمد مبشیر، عبود یا فعی , محمد فرحان احمد شمس آبادایر پورٹ پر خیر مقدم کیا

 

اور ٹراویل بسیں اور لگیج گاڑی کے ذریعہ نظام آباد کنگ پیالس فنکشن قلعہ روڈ لایا گیا جہاں پر حج سوسائیٹی نظام آباد کے نائب صدر اظہر فاروقی ، جنرل سکریٹری محمد نصیر الدین ، مولانا سید سمیع الله ،سینئر جرنلسٹ احمد علی خان ، شیخ اسماعیل،حامد علی، عبد الحمید ،عظمت علی خان ، سید سعداللہ ،محمد مظہر نے تمام بخیرو عافیت پہنچے والے حاجیوں کا استقبال کیا اور بغلگیر ہوکر حج کی مبارکباد دی اس موقع پر تلاوت کلام پاک اور دعائیہ اجتماع کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر وسیم احمد خان خازن حج سوسائٹی نے (30) سالہ حج سوسائیٹی نظام آباد کی کارکردگی کو بیان کیا اور جاریہ سال حج بیت اللہ کی ادائیگی کیلئے حج

 

سوسائیٹی کے ذریعہ 230 عازمین حج نظام آباد سے روانہ ہوئے جبکہ دیگر ذریعہ سے نظام آباد ضلع سے جملہ (338) عازمین حج روانہ ہوئے تھے انہوں نے بتایا کہ نظام آباد ضلع سے روآنہ ہونے والے عازمین حج کیلئے (3) تربیتی اجتماعات ، ٹیکہ اندازی اور جسمانی میڈیکل ٹسٹ کی سرکاری طور پر پر سہولتیں فراہم کی گئین

 

ہرسال کی طرح اس سال بھی تمام عازمین حج کی فارم کے ادخال سے لیکر حج روانگی اور حج کی ادائیگی کے بعد ٹراویلس بسوں اور سامان کیلئے لگیج کی علیحدہ گاڑیوں کا بھی نظم کرتے ہوئے سہولتیں فراہم کی گئیں

متعلقہ خبریں

Back to top button