نیشنل
رام مندر چندہ چوری میں اگر کوئی مسلمان ملوث ہوتا تو اس کا انکاونٹر کردیاجاتا: بیرسٹر اویسی

نئی دہلی: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمٹ حیدرآباد نے ریاست اتر پردیش کے بجنور ضلع میں رام مندر کے چندہ چوری کے معامہ پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر
ٹرسٹ میں کوئی مسلمان ہوتا تو وہ اس کے گھر کو بلڈوز کر دیتے اور اسے انکاؤنٹر میں مار دیتے۔اسد الدین اویسی نے کہا مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ رام مندر فنڈ ریزنگ اسکینڈل کے بارے میں کیا کہیں گے؟ میں نے کہا کہ اگر ٹرسٹ میں
کوئی مسلمان ہوتا تو گھوٹالہ سامنے آنے کے بعدمسلمان کو انکاونٹر میں مار دیا جاتا۔ وہ اس کے گھر کو بلڈوزر سے گرا کر کیس بند کر دیتے۔



