جنرل نیوز

ماجد راشد میر ڈائریکٹر جنرل اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی جموں وکشمیر ڈیویژن مقرر 

ماجد راشد میر ڈائریکٹر جنرل اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی جموں وکشمیر ڈیویژن مقرر

حیدرآباد 30/جون (پریس نوٹ) جناب محمد سراج الدین قادری کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ جناب ماجد راشد میر کو جموں وکشمیر ڈیویژن کے لئے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے

 

انہوں نے بتایا کہ ماجد راشد میر کا تعلق منگنی پورہ مراد پورہ کے باندی پورہ جموں وکشمیر کے ساکن ہیں اور وہ ایم ایس سی ( زولوجی) کے علاوہ کمپیوٹر اسٹڈیز میں ایک سالہ ڈپلومہ کی تعلیم حاصل کی علاوہ ازیں انہوں نے اپنی انتظامی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے دو سال تک بزنس ڈیولپمنٹ مینجر کی حیثیت سے اپنی خدمات کو بحسن وخوبی انجام دی ہیں ماجد راشد میر اسپورٹس کی سرگرمیوں میں بھی باقاعدگی سے حصہ لیتے ہوئے جن میں قابل کرکٹ اور فٹ بال کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا ہے

 

اس دوران ماجد راشد میر نے اپنے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ وہ سابقہ صدر جمہوریہ ہند جناب ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرحوم کے وژن سے متاثر ہوکر پورے ہندوستان میں تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی خدمات وقف کریں گے انہوں نے جموں وکشمیر ڈیویژن کے لئے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل مقرر کئے جانے پر اظہار تشکر کیا ہے

 

اس دوران مقامی عوام اور سوسائٹی کے عہدیداروں نے ماجد راشد میر کو جموں وکشمیر ڈیویژن کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ماجد راشد میر کی قیادت میں سوسائٹی نئے اقدامات کو آگے بڑھانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگی

متعلقہ خبریں

Back to top button