انٹر نیشنل

2027′ میں دنیا کیسی ہوگی ؟ 

لندن/  دی اکانومسٹ نے اپنے سالانہ فورکاسٹ شمارے دی ورلڈ اہیڈ 2027_، کا کور جاری کر دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر زبردست بحث شروع ہو گئی ہے۔یہ کور امریکی آرٹسٹ کلیون پیٹرسن نے لال کالے اور سفید رنگ میں بنایا ہے جس میں دنیا کو جنگ، ٹیکنالوجی، پیسے اور کلائمیٹ کرائسس کی علامتوں سے بھرا ہوا دکھایا گیا ہے۔

 

میگزین نے 2027 کے لیے 6 بڑے موضوعات بتائے ہیں: میگزین کہتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت ختم ہونے کے قریب ہے لیکن وہ پھر بھی امریکہ اور دنیا کی سیاست پر اثر ڈالتے رہیں گے۔ اے آئی پہلے سے زیادہ تیزی سے بڑھے گا لیکن اس کے ساتھ قرض، نوکری کا خوف، فراڈ، اور بگ ٹیک کے خلاف عوام کا غصہ بھی بڑھے گا۔

 

ایران کے تنازعے کے بعد دنیا کو تیل کی قیمتوں کھانے، کھاد اور مشرق وسطیٰ کے استحکام پر اس کا اثر محسوس ہوگا۔ ممکنہ سپر ایل نینو کی وجہ سے 2027 تمام پچھلے گرمی کے ریکارڈ توڑ سکتا ہے جس سے مزید جنگل کی آگ اور سیلاب آئیں گے۔ فرانس 2027 میں انتخابات کی طرف جا رہا ہے میگزین پوچھتا ہے کہ کیا یورپ میں دایاں بازو اقتدار میں آئے گا۔

 

کور کے ریلیز ہوتے ہی ریلز اور یوٹیوب ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کور میں "سیکرٹ پریڈکشنز” اور "چھپی ہوئی وارننگز” ہیں۔دی اکانومسٹ نے وضاحت کی ہے کہ یہ کور کوئی پیشنگوئی نہیں ہے۔ یہ صرف ان خطرات اور موقعوں کا ایک آرٹسٹک خلاصہ ہے جن پر میگزین اگلے سال نظر رکھے گا۔ماہرین کہتے ہیں کہ یہ کور ایک ایسی دنیا کو دکھاتا ہے جہاں سیاست، ٹیکنالوجی قرض اور کلائمیٹ سب ایک ساتھ ٹکرا رہے ہیں۔

 

تجزیہ کاروں کے مطابق ہندوستان پر تین چیزوں کا گہرا اثر ہوگا  اے آئی کی ترقی ایران کے بعد تیل کی قیمتیں اور کلائمیٹ چینج۔ انڈیا کے سب سے تیزی سے بڑھنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک رہنے کی توقع ہے لیکن عالمی قرض اور تجارتی کشیدگی شرح نموکو سست کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button