انٹر نیشنل

تین بالوں کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار روپے!

نئی دہلی: امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کے بال محفوظ رکھنے والے ایک چھوٹے سے لاکٹ کو نیلام کیا گیا جس کی قیمت 4 ہزار ڈالر (تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار روپے) حاصل ہوئی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ اس لاکٹ میں جارج واشنگٹن کے تین بال محفوظ کیے گئے تھے جو ان کی موت سے پہلے یا بعد میں حاصل کیے گئے تھے۔جان گاڈسبی نامی شخص جارج واشنگٹن کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ 1799 میں انہوں نے ریاست ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں جارج واشنگٹن کے اعزاز میں آخری عشائیے کا اہتمام کیا تھا۔

 

اسی سال جارج واشنگٹن کا انتقال ہو گیا تھا۔رچمنڈ آکشن ہاؤس کے مطابق، حال ہی میں نیلام کیا گیا یہ لاکٹ جان گاڈسبی سے ان کی پوتی جولیا ٹین میک بلیئر کو ملا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اسے اپنے گھر میں جارج واشنگٹن کی تصویر کے قریب لٹکا رکھا تھا۔ بعد میں یہ لاکٹ قدیم اشیاء جمع کرنے والے جان کے لیٹمر کے پاس پہنچ گیا۔

 

امریکہ میں اپنے عزیزوں کی یادگار کے طور پر ان کے بال محفوظ کرکے لاکٹ وغیرہ میں رکھنے کا رواج کافی مقبول رہا ہے۔ ماؤنٹ ورنن کی ویب سائٹ کے مطابق یہ روایت جارج واشنگٹن کے خاندان میں بھی موجود تھی۔قابل ذکر ہے کہ 2021 میں جارج واشنگٹن کا اسی طرح کا ایک لاکٹ 40 ہزار ڈالر (تقریباً 37 لاکھ روپے) میں فروخت ہوا تھا

 

جبکہ جارج واشنگٹن کے دستخط والے ایک خط کی نیلامی میں قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 800 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ماؤنٹ ورنن میں واقع جارج واشنگٹن کی رہائش گاہ کو اب میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button