نیشنل
گجرات پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 10 سے زائد زخمی

احمد آباد: گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔یہ واقعہ شہر کے مضافاتی علاقے رامول میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق فیکٹری کا لائسنس منسوخ کیے جانے کے باوجود وہاں مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں
اور اسی دوران ایک یونٹ میں دھماکہ ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔



