جنرل نیوز

لڑکیاں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوں۔ ڈان اسکول میں سابق جیلر بشیرہ بیگم کا خطاب

حیدرآباد۔ 26 جولائی (پریس نوٹ) محکمہ پولیس خواتین کے لئے غیر محفوظ نہیں ہے اور سماج کے مختلف طبقات کی لڑکیوں کو چاہئے کہ وہ اس محکمہ سے وابستہ ہوں۔ محکمہ پولیس میں کوئی تعصب نہیں برتا جاتا۔

 

ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس اور سابق سپرنٹنڈنٹ حیدرآباد ویمنس جیل بشیرہ بیگم نے کیا۔ وہ ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں طالبات سے خطاب کررہی تھیں جہاں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم اور مستقبل پر ایک پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر چیرمین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تلگو صحافی سید اکرام اللہ حسینی نے سابق جیلر بشیرہ بیگم کا تعارف کرایا۔

 

سابق پولیس عہدیدار نے محکمہ پولیس اپنے وابستہ ہونے کے پس پردہ کہانی سنائی جس سے طالبات سے بہت متاثر ہوئیں۔ بشیرہ بیگم نے کہا کہ خود اعتمادی کامیاب زندگی کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے ڈان ہائی اسکول میں طالبات کو بہتر مواقع اور ماحول کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا۔ بشیرہ بیگم نے یاد دلایا کہ ان کی خواہش پر ڈان ہائی اسکول کے انتظامیہ نے خاتون قیدیوں کے بچوں کو مفت داخلہ دیا تھا۔

 

بشیرہ بیگم نے ملک پیٹ میں پٹرول پمپس پر قیدیوں کو تعینات کرنے کی پہل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹے سے گاوں سے تعلق کے باوجود انہوں نے کئی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے محکمہ پولیس سے وابستگی اختیار کی اور اعلیٰ عہدہ پر پہنچیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اس سفر میں ان کے شریک حیات کی حوصلہ افزائی کافی کارآمد رہی

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button