تلنگانہ

دبئی میں نہیں حیدرآباد میں لاپتہ ہوئی نوجوان لڑکی۔ پولیس تحقیقات میں حیران کن انکشاف

Imagination photo

حیدرآباد: دبئی ملازمت کے لیے روانہ ہونے والی حیدرآباد کی ایک 24 سالہ نوجوان لڑکی کے بارے میں تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ خلیجی ملک میں نہیں بلکہ حیدرآباد واپس آنے کے بعد سے لاپتہ ہے۔

 

پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔آر جی آئی ایئرپورٹ پولیس کے مطابق ٹولی چوکی سے تعلق رکھنے والی شاہدہ بیگم نے شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ

 

ان کی بیٹی ادیبہ، جو پیشے سے لیب ٹیکنیشن ہے اگست 2025 میں ملازمت کے سلسلے میں دبئی روانہ ہوئی تھی۔ کچھ عرصے بعد اس کا خاندان سے رابطہ منقطع ہو گیا اور اس کا موبائل فون بھی مسلسل بند آ رہا ہے، جس کے باعث ارکان خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

 

ابتدائی طور پر یہ شکایت ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی تاہم چونکہ ادیبہ دبئی جانے کے لیے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی تھی اس لیے مزید تحقیقات آر جی آئی ایئرپورٹ پولیس کے سپرد کر دی گئیں۔

 

پولیس تحقیقات میں سامنے آیا کہ ادیبہ نومبر 2025 میں حیدرآباد واپس آ گئی تھی لیکن حیران کن طور پر وہ اپنے گھر نہیں پہنچی اور اس کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

 

اس انکشاف کے بعد معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لڑکی کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button