نیشنل

ریاپیڈو رائیڈر نے لڑکے کے ساتھ چلتی گاڑی پر کی جنسی ہراسانی

اتر پردیش: اتر پردیش میں ریاپڈو بائیک پر سفر کرنے والے ایک 17 سالہ لڑکے کے ساتھ رائڈر کی جانب سے جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان نے ریاپڈو ایپ کے ذریعے بائیک بک کی اور اس پر سفر کر رہا تھا۔ بائیک کے چلنے کے دوران ریاپڈو رائڈر نے اس نوجوان کو جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کیا۔ رائڈر نے اپنا ہاتھ پیچھے کی طرف لے جا کر نوجوان کے پرائیویٹ پارٹ کو چھونے کی کوشش کی۔

 

جب نوجوان نے اس حرکت پر اعتراض کیا اور مزاحمت کی تو رائڈر نے اس کی ٹانگ اور ران پر ہاتھ پھیر کر اسے چھونے کی مذموم کوشش کی۔نوجوان نے اس ہراسانی اور رائڈر کی غیر اخلاقی حرکت کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کر لیا۔

 

اس کے بعد اس نے وہ ویڈیو کلپ ریاپڈو کے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹیگ کرتے ہوئے شکایت درج کروائی اور واضح کیا کہ وہ ایک نابالغ ہے۔یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس کے بعد رائڈر کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے پر شدید تنقید کی گئی۔

 

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریاپڈو انتظامیہ نے فوری ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے متاثرہ نوجوان کا موبائل نمبر، بائیک بکنگ کی تفصیلات اور رائڈر کی آئی ڈی کی معلومات حاصل کیں۔ کمپنی نے متعلقہ ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسے اپنے پلیٹ فارم سے ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کر دیا

 

اور اس واقعے پر متاثرہ نوجوان سے معافی بھی مانگی۔نوجوان نے اپنی شکایت پر فوری اور مؤثر کارروائی کرنے پر ریاپڈو کمپنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button