میلاد جلوس و جلسہ مرکزی کمیٹی محبوب نگر کا اہم مشاورتی اجلاس

میلاد جلوس و جلسہ مرکزی کمیٹی محبوب نگر کا اہم مشاورتی اجلاس
محبوب نگر، 17 اگست: مجلس مرکزی اہل سنت والجماعت میلاد جلوس و جلسہ کمیٹی محبوب نگر کا ایک اہم مشاورتی اجلاس آج 17 اگست بروز پیر، بعد نمازِ ظہر درگاہ حضرت سید مردان علی شاہ قادریؒ، شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت محمد مظہر حسین شہید قادری چشتی، صدر مجلس مرکزی اہل سنت والجماعت میلاد جلوس و جلسہ کمیٹی نے کی، جبکہ اجلاس امیر اہل سنت حضرت سید عبدالرزاق شاہ قادری صاحب، سجادہ نشین کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عظیم الشان میلاد النبی ﷺ جلوس و جلسہ مورخہ 12 ربیع الاول، 26 اگست بروز بدھ، بعد نمازِ عصر منعقد ہوگا۔ جلوس محلہ مکہ مسجد سے برآمد ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا درگاہ حضرت سید مردان علی شاہ قادریؒ، شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر پہنچے گا، جہاں مرکزی جلسہ ’’رحمت للعالمین‘‘ منعقد ہوگا۔
مرکزی جلسے سے علامہ مولانا عالم گیر اشرف اشرفی صاحب، یوپی خطاب فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ مہمانانِ خصوصی، میزبان اور دیگر مقررین بھی خطاب کریں گے۔
اس موقع پر قاضی سید غوث محی الدین، صدر قاضی ضلع محبوب نگر، محمد رفیق احمد قادری نائب صدر، انور پاشا معتمد استقبالیہ، محمد عبدالحادی ایڈوکیٹ صدر ضلع مجلس، سید افروز شاہ قادری کارگزار صدر مرکزی میلاد کمیٹی، میر شعیب علی قاضی، محمد جہانگیر پاشا قادری نائب معتمد، محمد الیاس شاہد قادری القادری، سید سادِت اللہ حسین صدر ٹاؤن مجلس، محمد جہانگیر قادری سابق کونسلر، مظلم محی الدین سابق کونسلر مجلس، محمد عبدالرحمن، تقی عباس، عبداللہ، تقی حسین، محسن خان، آخد پاشا، قیلاواتی کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں میلاد النبی ﷺ جلوس و جلسہ کے انتظامات، استقبال، نظم و ضبط اور دیگر ضروری امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکائے اجلاس نے عزم ظاہر کیا کہ میلاد النبی ﷺ کا یہ عظیم الشان پروگرام بھرپور عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں منعقد کیا جائے گا۔



