جنرل نیوز

محبوب نگر ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کا اجلاس انسپکٹر اپیا کا خطاب

محبوب نگر ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کا اجلاس انسپکٹر اپیا کا خطاب

 

محبوب نگر (محمد فرید صدیقی )

ضلع ایس پی محترمہ ڈی جانکی، آئی پی ایس کی ہدایت پر، پیر کے روز محبوب نگر ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں انسپکٹر اپیا کی زیر صدارت ہندو اور مسلم معززین کے ساتھ ایک اہم امن کمیٹی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔

 

اس موقع پر انسپکٹر اپیا نے خطاب کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ آنے والے تمام تہوار آپسی بھائی چارے، باہمی احترام اور پرامن ماحول میں منائیں۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام طبقات پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

 

انسپکٹر اپیا نے مزید کہا کہ مذہبی معاملات میں کسی بھی قسم کی غلط فہمیوں یا افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جھوٹے یا گمراہ کن پروپیگنڈے سے ہوشیار رہنے اور ایسی سرگرمیوں کو پھیلانے کے بجائے فوری طور پر پولیس کے علم میں لانے کی تلقین کی۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ پولیس محکمہ امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ اجلاس میں شریک ہندو اور مسلم رہنماؤں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پرامن ماحول برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button