تلنگانہ
نیپال کے سیلاب میں حیدرآباد کی ایک اور خاتون لاپتہ

حیدرآباد: نیپال میں شدید سیلاب کے باعث حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون لاپتہ ہوگئی۔ کیلاش مانسروور یاترا مکمل کرکے واپسی کے دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
لاپتہ خاتون کی شناخت سری دیوی ویزیلہ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے شوہر دیپک نے سری دیوی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی۔ بتایا گیا ہے کہ سیلاب آنے کے وقت سری دیوی امیگریشن عمارت میں موجود تھیں، جو شدید سیلاب کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی سری دیوی کی تلاش جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹاتے ہوئے بڑے پیمانے پر تلاشی اور امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔



