تلنگانہ

اژدھا بکری کو نگل گیا، تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں واقعہ

عادل آباد: ریاست تلنگانہ ضلع عادل آباد کے بھورج منڈل کے حدود میں واقع پوسائی کے قریب ایک بھاری بھرکم اژدھے کی نقل و حرکت سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

اژدھا ایک مویشیوں کے باڑے میں گھس گیا اور ایک بکری کو نگل گیا۔ واقعہ دیکھ کر مقامی افراد میں خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی۔اژدھے کی موجودگی کے باعث کسان اور مزدور کھیتوں کا رخ کرنے سے بھی گھبرا رہے ہیں۔

 

مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اژدھے کو پکڑ کر علاقے کے لوگوں کو خوف سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button