کوتہ گوڑم میں 12 ستمبر کو ’’انسانیت کے نام حضرت محمدؐ کا پیغام‘‘ جلسہ

کوتہ گوڑم میں 12 ستمبر کو ’’انسانیت کے نام حضرت محمدؐ کا پیغام‘‘ جلسہ

کوتہ گوڑم: مسلم ایکیہ سنگم تلنگانہ کے زیرِ اہتمام دوسرا عظیم الشان جلسہ عام بعنوان ’’انسانیت کے نام حضرت محمدؐ کا پیغام‘‘ 12 ستمبر بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب شام 6:30 بجے کلب، کوتہ گوڑم ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم میں منعقد ہوگا۔
مسلم ایکیہ سنگم تلنگانہ کے صدر مولانا شیخ مجاہد اشاعتی اور نائب صدر شیخ حسین نے صحافتی کانفرنس میں بتایا کہ جلسہ میں دارالعلوم دیوبند کے استاذِ حدیث و تفسیر حضرت مفتی سلمان قاسمی بجنوری، کنوینر خسرو فاؤنڈیشن دہلی ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن اور ہندو مسلم جن ایکتا منچ کانپور کے سوامی لکشمی شنکر آچاریہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
مولانا مجاہد اشاعتی نے بتایا کہ جلسہ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے متحدہ ضلع کھمم کے علماء، حفاظ، ائمہ مساجد، دانشوران، سماجی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ جلسہ میں شرکت کرکے دینی و ملی حمیت کا ثبوت دیں۔



