نظام آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں گذشتہ 6 ہفتوں میں نشے میں گاڑی چلانے کے 1784 افرادپر کیس درج 124 افراد ایک ہفتہ جیل کی سزاء

نظام آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں گذشتہ 6 ہفتوں میں نشے میں گاڑی چلانے کے 1784 افرادپر کیس درج 124 افراد ایک ہفتہ جیل کی سزاء
ایک کروڑ 45 لاکھ 20 ہزار کا جرمانہ
پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیا کا بیان
نظام آباد 12/ستمبر (اردو لیکس) پولیس کمشنر نظام آباد مسٹر پی سائی چیتنیا نے صحافت کے لئے جاری کردہ اپنے ایک صحافتی اعلامیہ بتایا کہ گذشتہ 6 ہفتوں میں نظام آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں تمام لا اینڈ آرڈر اور ٹریفک پولیس اسٹیشنوں میں 1784 افراد کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا اور انہیں نظام آباد، بودھن اور ارمور کی عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ ان میں سے 124 افراد کو ایک ہفتہ جیل کی سزاء سنائی گئی اور 1660 افراد پر جرمانہ ایک کروڑ 45 لاکھ 20 ہزار روپوں کا جرمانہ عائد کیا گیا
کمشنر پولیس نے کہا کہ نظام آباد کمشنریٹ کے اندر کئے گئے معائنوں میں پولیس کی جانب سے شراب پی کر گاڑی چلانے کے کیسز کی بڑی تعداد گرفتار کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ نظام آباد پولیس کمشنریٹ، نظام آباد، ارمور، بودھن ڈیویژن اور ٹریفک پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے تمام پولس اسٹیشنوں کے آس پاس میں گاڑیوں کی جانچ کی جارہی ہے۔
جس کے تحت 2 اگست تا 12 ستمبر 2026تک گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں مجموعی طور 1784 مقدمات درج کیے گئےپولیس کمشنر مسٹر پی سائی چیتنیا نے عوام الناس کے لئے ہدایات جاری کی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں
1) لوگوں کو شراب پینے کے بعد گاڑی نہیں چلانی چاہیے۔2) گاڑیوں کے مالکان کو چاہیے کہ وہ گاڑی سے متعلق دستاویزات کو اپنے ہمراہ رکھیں۔3) نشے میں ڈرائیونگ کرنے والوں کا لائسنس چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا جائے گا 4) اگر نشے میں ڈرائیونگ کی وجہ سے کوئی غیر متوقع سڑک حادثہ پیش آتا ہے تو بیمہ دستیاب نہیں ہوگا۔5) اگر نابالغ نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تو نابالغ اور گاڑی کے مالک کے خلاف چارج شیٹ درج کی جائے گی اور جیل کی سزاء کا امکان ہے
6) ایک سے زائد مرتبہ پکڑے جانے پر جیل کی سزا دی جائے گی۔
7) موٹر وہیکل ایکٹ 1989 (ترمیم – 2019) نافذ ہے، اگر پہلی بار نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے جانے پر (10,000)روپے جرمانہ ، یا چھ ماہ جیل کی سزاء یا جیل کی سزاء کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جا ے گااسی طرح اگر دوسری بار نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے پر (15000) روپے جرمانہ ، یا جیل کی سزاء یا جیل سزاء کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا



