تلنگانہ

حیدرآباد میں 4 منزلہ عمارت ایک طرف خطرناک حد تک جھک گئی

حیدرآباد: شہر کے گچی باؤلی حدود میں واقع گوپن پلی میں ایک چار منزلہ عمارت ایک جانب خطرناک حد تک جھک گئی۔

 

بتایا گیا ہے کہ 50 گز اراضی پر یہ چار منزلہ عمارت تعمیر کی گئی تھی۔ اب عمارت ایک جانب جھک جانے سے خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔اطلاع ملنے پر جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے عمارت کا معائنہ شروع کردیا۔

 

مقامی افراد کو خدشہ ہے کہ عمارت کسی بھی وقت منہدم ہوسکتی ہے۔ اس کے پیش نظر عہدیدار عمارت کو منہدم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 

اسی سلسلے میں عہدیدار عمارت کے اطراف موجود مکانات میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button