جرائم و حادثات

نظام آباد پولیس ہیڈکوارٹر میں افسوسناک واقعہ – سروس ریوالور اچانک چل جانے سے ریزرو انسپکٹر کی موت

حیدراباد –  تلنگانہ کے نظام آباد ضلع پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں آرمڈ ریزرو کے انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ستییش کی  سروس ریوالور اچانک چل جانے سے موت ہوگئی۔

 

پولیس کے مطابق ریزرو انسپکٹر ایچ. ستیش نائٹ ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد پولیس ہیڈکوارٹر واپس آئے تھے۔ وہ اپنی سروس رائفل کی صفائی کر رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی، جو انہیں لگ گئی۔ شدید زخمی ہونے کے باعث ستیش نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ جس کے بعد پولیس محکمہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر سائی چیتنیہ ہیڈ کوارٹر پہنچ کر  واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button