جمعیۃ علماء بودھن کے زیرِ اہتمام27 ستمبر کو سیرت النبی ﷺ ڈیجیٹل کوئز

جمعیۃ علماء بودھن کے زیرِ اہتمام27 ستمبر کو سیرت النبی ﷺ ڈیجیٹل کوئز
حافظ عقیل الدین انجینئر، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بودھن کی اطلاع کے بموجب سیرت النبی ﷺ ڈیجیٹل کوئز مقابلہ 27 ستمبر 2026 بروز اتوار، صبح 9 بجے تا دوپہر 1 بجے، ثناء پیلس فنکشن ہال، رنجل بیس، بودھن میں منعقد ہوگا۔
مہمانِ خصوصی حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ریاست تلنگانہ ہوں گے، جبکہ صدارت حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد فرمائیں گے۔
کوئز 8ویں تا 10ویں جماعت کے اردو و انگریزی میڈیم طلبہ و طالبات کے لیے ہے۔ اس مقابلے کے لیے 200 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا ہے، جن کے درمیان ڈیجیٹل طرز پر مقابلہ ہوگا۔ سیرت النبی ﷺ کی کتاب کو نصاب مقرر کیا گیا ہے۔ اسکرین پر سوالات کے ساتھ چار جوابات کے اختیارات پیش کیے جائیں گے اور طلبہ اپنے موبائل فون کے ذریعے درست جواب منتخب کریں گے۔
حافظ افسر صاحب مظہری، صدر جمعیۃ علماء بودھن نے بتایا کہ مقابلے کا مقصد طلبہ میں سیرتِ نبوی ﷺ کے مطالعہ کا شوق پیدا کرنا اور نئی نسل کو حیاتِ طیبہ و تعلیماتِ نبوی ﷺ سے روشناس کرانا ہے۔ اول، دوم اور سوم انعامات بالترتیب ₹8,000، ₹5,000 اور ₹3,000 جبکہ 10 ترغیبی انعامات ₹1,000 فی کس مقرر ہیں، اور تمام حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو سند سے نوازا جائے گا۔
رابطہ: 8520095403



