حوثیوں سے دفاع کے لیے جان قربان کرنے تیار کو رہیں۔ سعودی مفتی آعظم

کے این واصف
سعودی عرب کی مقدس سرزمین ان دنوں بدبخت حوثیون کے نشانے پرہے۔ اس سلسلہ میں سعودی عرب کے مفتی آعظم نے مملکت کے فوجی اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ حوثیوں کے خلاف لڑائی میں جان قربان کرنے کو تیار رہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایران نواز حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے جاری ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کی جانب سے جاری کیے گئے شیخ صالح بن فوزان الفوز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس عظیم ملک کی حفاظت اور اس کی سرزمین کے ایک انچ پر بھی ہاتھ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو سزا دینا سب سے بڑی ذمہ داریوں اور نیک اعمال میں شامل ہے اور اللہ کی رضا کی خاطر جانیں بھی قربان کی جا سکتی ہیں۔
یہ نادر اور سخت الفاظ پر مشتمل بیان ان فوجی اہلکاروں کے نام جاری کیا گیا ہے جو یمن کی سرحد پر تعینات ہیں۔ بیان میں قرآن کی آیات اور پیغبر اسلام کی ان احادیث کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جن میں اللہ کی راہ میں قربانی اور جدوجہد کا ذکر ہے۔
حوثیوں نے سعودی عرب پر متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ واضح رہے کہ حوثیوں نے یمن کے ساحلی علاقے کے بڑے حصے پر قبضہ کر کیا ہواہے۔ اس لڑائی کے باعث پہلے سے ہی بحری تجارت کافی متاثر ہوئی تھی ایسے وقت میں حوثیوں کی پیش قدری عالمی تجارت خصوصاً توانائی سے متعلق اشیا کی فراہمی کے بارے میں مزید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
مفتی اعظم کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ سب کی مدد کرے اور ہمارے ملک اور پیارے یمن کو ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے۔



