جنرل نیوز

آٹھ برس سے بلا معاوضہ تعلیمی خدمت، محمد عفان کی بے لوث کاوشوں کو خراجِ تحسین

آٹھ برس سے بلا معاوضہ تعلیمی خدمت، محمد عفان کی بے لوث کاوشوں کو خراجِ تحسین

 

کاماریڈی، 26 ستمبر: (سید کوثر علی کی رپورٹ)

سافٹ ویئر انجینئر محمد عفان گزشتہ آٹھ سال سے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے باوجود کاماریڈی اردو میڈیم اسکول کے طلبہ کو بلا معاوضہ انگریزی اور ریاضی کی تعلیم فراہم کرتے ہوئے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ کسی معاوضے یا تنخواہ کے بغیر اپنی قیمتی خدمات طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے وقف کر رہے ہیں

 

۔محمد عفان، محترمہ افشاں ٹیچر کے شوہر ہیں، جو سال 2012 میں محکمہ تعلیم میں مقرر ہوئی تھیں، جی او 317 کے تحت مورتاڑ میں خدمات انجام دینے کے بعد فی الحال زیڈ پی ایچ ایس جوکل اردو میڈیم میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ضلع کاماریڈی میں آج منعقدہ اکیڈیمک انسپکشن تعلیمی معائنے کے دوران معائنہ ٹیم کے ارکان ناہید فاطمہ، خورشید احمد اور سید محسن نے محمد عفان کی گزشتہ آٹھ برس سے جاری بے لوث تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور ستائش کی۔

 

طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور نئی نسل کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے محمد عفان کی یہ بے غرض کوشش قابلِ فخر اور قابلِ تقلید ہے۔ ان کی خدمات کو مقامی حلقوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button