کورٹلہ میں ادارۂ ادبِ اسلامی کی تشکیل جدید – عبدالواجد صدر، محمد چاند پاشاہ سینئر صحافی، اظہؔرکورٹلوی نائب صدور، محمد سلیم فاروقی معتمد نشرو اشاعت منتخب

کورٹلہ میں ادارۂ ادبِ اسلامی، *کورٹلہ* کی تشکیل جدید
عبدالواجد صدر، محمد چاند پاشاہ سینئر صحافی، اظہؔرکورٹلوی نائب صدور، محمد سلیم فاروقی معتمد نشرو اشاعت منتخب
کورٹلہ 27 ستمبر ( اردو لیکس ) شہر کورٹلہ میں ادارہ ادب اسلامی کورٹلہ کی تشکیل جدید ریاستی صدر شعیب الحق طالب کی زیر صدارت محمد نعیم الدین پروفیسرکی زیر نگرانی دفتر جماعت اسلامی ہند شاخ کورٹلہ رحیم پورہ کورٹلہ میں عمل میں آئی جسمیں متفقہ طور پر صدر کیلئے عبدالواجد (موظف پرنسپل) کا انتخاب عمل میں آیا
جبکہ نائب صدور کی حیثیت سے محمد چاند پاشاہ (سینئر صحافی اعتماد و صدر مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ)، اظہر کورٹلوی (نامور شاعر و اسکول اسسٹنٹ)، معتمد کیلئے عابد مدنی، شریک معتمد محمد عبد العظیم (ہیڈ ماسٹر)، خازن کیلئے عبدالطیف (موظف گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر)،معتمد نشرو اشاعت کیلئے محمد سلیم فاروقی (سینئر صحافی) اور اراکین شعوری کے طور پر احمد عبدالقیوم (سابقہ رکن بلدیہ)، محمد نجیب الدین (سماجی کارکن)، محمد وسیع الرحمن (رکن بلدیہ کورٹلہ)، مفتی ضمیر احمد عقیلی سبیلی، محمد امجد علی، محمد اصف خان، شیخ عطا اللہ، محمد نصیر الدین، محمد علی، عبدالرحیم، محمد ریاض، اور اراکین عمومی میں عبدالمنیر،محمد عدنان، عبدالمقیت، ظہیر الدین، عبدالرحیم،محمد عارف خان، عبدالقدیر، کا انتخاب عمل میں آیا
جبکہ اجلاس کا آغاز جناب محمد ظہیر الدین رکن جماعت کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ ابتدائی کلمات الیاس احمد خان مقامی سرپرست ادارے ادب اسلامی کورٹلہ نے پیش کیئے اور ادارے کے اغراض و مخاطب محمد نعیم الدین ناظم ضلع جگتیال نے بیان کیے۔



