کریم نگر میں جماعت اسلامی کا سیرت ایکسپو – بی جے پی کارپوریٹرجیہ سری ؛ مولانا ولی الله فلاحی ، کمشنر پولیس غوث عالم اور دیگر شخصیات کا دورہ

سرکردہ شخصیات بشمول نائب امیر جماعت اسلامی ہند مولانا ولی الله فلاحی ، کمشنر پولیس کر یم نگر غوث عالم، سابق سوڈا چیرمین نریندر ریڈی کے علاوہ بی جے پی کارپوریٹرجیہ سری
اور مجلسی کارپوریٹر نسیم سلطانہ نے سیرت ایکسپو کریم نگر کے تمام اسٹالس کا دورہ کیا اور سیرت ایکسپو کے ماڈلس کی زبر دست ستائش کی

کریم نگر 27ستمبر (اسٹاف رپورٹر) ناظم شہر جماعت اسلامی ہند کریم نگر صہیب احمد خاں کی سرکردگی میں سرکس گراونڈ کریم نگر پر منعقدہ تین روزہ سیرت ایکسپو کے آخری دن دہلی سے نائب امیر جماعت اسلامی هند مولانا ولی الله سعید فلاحی سیرت ایکسپو کے تمام اسٹالس کا تفصیلی مشاہدہ فرمایا ۔ انہوں نے سیرت ایکسپو میں معیاری ماڈلس کی تیاری پر مسرت کا اظہار کیا
۔ اور جماعت اسلامی ہند کی تمام سرگرمیوں کے عملی تعارف پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر سرکردہ شخصیات بشمول کمشنر پولیس غوث عالم ،سابق سوڈا چیرمین نریندر ریڈی، کے علاوہ بی جے پی کارپوریٹرجیہ سری ،مجلسی کاربوریٹر نسیم سلطانہ، کے علاوہ سماجی اور سیاسی قائدین نے اس سیرت ایکسپو کا مشاہدہ کیا اس موقع پر ریاستی توسیعی سکریری جماعت اسلامی تلنگانہ نعیم الدین احمد، محمد حید الدین، مولانا شعیب لطبیعی تھے ناظم شہر کریم نگر صہیب احمد خان کی سرکردگی میں آج پولیس کمشنر غوث عالم، نے اپنے افراد خاندان کے ساتھ سیرت ایکسپو کے تمام اسٹالس کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی ہند کی جانب سے سیرت ماڈلس کا تفصیلی تعارف حاصل کیا
اس موقع پر کمشنر غوث عالم کو ناظم شہر صہیب احمد خان نے تہنیت پیش کی جبکہ ضلعی ناظمہ شعبہ خواتین کریم نگر اسمئا فردوس نے کمشنر غوث عالم کے اہلیہ کی شال پوشی کی اس موقع پر مجلسی کارپوریٹر نسیم سلطانہ کے ساتھ تمام اسٹالس کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی ہند کے سیرت ایکسپو پر مسرت کا اظہار کیا
بی جے پی کی کارپوریٹرجیہ سری نے سیرت ایکسپو میں تمام اسٹالس کا مشاہدہ کیا اور انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا آج سیرت ایکسپو کے آخری دن کالجوں اور اسکولوں کے طلباء وطالبات کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ناظم شہر صہیب احمد خان نے سیرت ایکسپو کی کامیابی پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا



