جنرل نیوز

میدک میں سیرت کوئز مقابلہ 2026 کا کامیاب انعقاد

میدک میں سیرت کوئز مقابلہ 2026 کا کامیاب انعقاد

 

میدک: مکتب دارالایمان، مسجد قاضیان، میدک کے زیرِ اہتمام سیرت کوئز مقابلہ 2026 کے امتحان کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ اس دینی و علمی پروگرام میں 110 سے زائد خواتین نے جوش و خروش اور بھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔

 

شرکاء نے نہایت سنجیدگی اور باوقار انداز میں امتحان میں حصہ لیا اور مقررہ وقت میں امتحانی عمل مکمل کیا۔

 

اس موقع پر شہریوں نے سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ سے متعلق اس علمی و دینی کاوش کو سراہتے ہوئے منتظمین اور تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔

 

منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد خواتین میں سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ سے محبت، شوقِ مطالعہ اور دینی شعور کو فروغ دینا ہے۔

 

مکتب دارالایمان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام شرکاء کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے اور مستقبل میں بھی ایسے دینی و علمی پروگراموں کے انعقاد کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button