جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کی ایک اور واردات، شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

حیدرآبا: چکڑ پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں اتوار کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے موسل سے حملہ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

 

پولیس کے مطابق 25 سالہ تیجا شری اور نریندر شوہر بیوی بتائے گئے ہیں۔ نریندر آر ٹی سی کراس روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ میں کام کرتا ہے۔ اتوار کے روز کسی بات پر شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہو گیا

 

جس پر غصے میں آکر نریندر نے موسل سے تیجا شری کے سر پر زور دار وار کیا۔شدید زخموں کے باعث تیجا شری موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالہ کردیا۔

 

پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقتولہ تیجاشری کا چار سال کا ایک بیٹا بھی ہے۔

—

متعلقہ خبریں

Back to top button