تلنگانہ
خیرت آباد اسمبلی حلقہ خالی ہونے کا سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن جاری – تلنگانہ میں بہت جلد ضمنی انتخاب
تلنگانہ اسمبلی سکریٹریٹ نے خیرت آباد اسمبلی حلقہ خالی ہونے کا سرکاری گزٹ جاری کردیا ہے۔ خیرت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد یہ نشست خالی قرار دی گئی ہے۔ اسمبلی سکریٹری رینڈلا تروپتی نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلان کیا۔
گزٹ کے مطابق دانم ناگیندر کی نااہلی 23 اپریل 2024 سے نافذ العمل سمجھی جائے گی۔ اسی تاریخ سے خیرت آباد اسمبلی نشست خالی تصور کی جائے گی۔
پارٹی تبدیل کرنے سے متعلق قوانین اور متعلقہ قانونی احکامات کی بنیاد پر اسمبلی سکریٹریٹ نے یہ کارروائی کی ہے۔ اسمبلی نشست خالی قرار دیے جانے کا گزٹ جاری ہونے کے بعد خیرت آباد حلقے میں ضمنی انتخاب کی راہ ہموار ہوگئی ہے




