گوشت کی دکان کو زبردستی بند کروایا گیا۔ حیدرآباد میں غنڈہ گردی کا واقعہ۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: ایک شخص نے شیخ پیٹ میں گوشت کی دکان کو زبردستی بند کروا دیا۔ اس شخص کا دعویٰ تھا کہ اسکول سے 100 میٹر کے فاصلے کے اندر گوشت کی دکانیں نہیں چلائی جا سکتیں۔
یہ دکان شیخ پیٹ میں کرشناوینی ٹیلنٹ اسکول کے قریب واقع ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمپت مدھیراج نامی شخص نے گوشت کی دکان کے کارکنوں کے ساتھ مبینہ طور پر گالی گلوچ کی اور دکان بند کروادی۔
اس کے بعد وہ اسکول کے اندر داخل ہوا اور گوشت کی دکان کے معاملے پر اسکول کے عملے سے بحث کی۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے۔ٹولی چوکی کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سید فیاض نے کہا کہ اسکولوں کے قریب پان کی دکانیں چلانے پر پابندی ہے
تاہم گوشت کی دکانوں کے لیے ایسی کوئی پابندی موجود نہیں ہے۔ اسی دوران مجلس کے ایم ایل سی ریاض الحسن افندی نے سمپت مدھیراج کے خلاف گولکنڈہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے حرکت میں آتے ہوئے
کیس درج کئے جانے کی اطلاعات ہیں اور اس گوشت کی دکان کو بھی دوبارہ کھول دیا گی۔



