جرائم و حادثات

نمس ہاسپٹل کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی کروڑوں کی جائیدادیں، اے سی بی کے دھاوے جاری

حیدرآباد کے نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (نمس) کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نوری لکشمی بھاسکر کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں اے سی بی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

منگل کو نمس کے بعض ملازمین کے گھروں پر بھی دھاوے کئے گئے، جہاں سے 7 لاکھ روپے نقد ضبط کئے جانے کی اطلاع ہے۔اے سی بی کے مطابق ڈاکٹر لکشمی بھاسکر کے نام پر دستاویزات میں 6.13 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ہیں

 

، جن کی مارکیٹ ویلیو 80 سے 100 کروڑ روپے تک ہونے کا اندازہ ہے۔ تلاشی کے دوران 517.8 گرام سونا، لگژری کاریں، فلیٹس اور مختلف علاقوں میں اوپن پلاٹس کا بھی پتہ چلا۔

 

اس کے علاوہ بینک کھاتوں میں 41 لاکھ، پوسٹ آفس میں 12 لاکھ اور پرائیویٹ فنانس و میوچل فنڈز میں تقریباً 64.55 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری بھی سامنے آئی ہے۔ حکام کو اسپتال میں داخلوں، لیب آلات کی خریداری اور کمیشن کے ذریعے غیر قانونی آمدنی حاصل کرنے کا شبہ ہے۔ اے سی بی مزید ملازمین کے ممکنہ ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button