این آر آئی

جدہ میں ہندوستان کے معروف کمیونٹی رہنما میر غصنفر علی ذکی کو “ڈوگرہ دا سمان 2026” سے نوازا گیا

جدہ (پریس نوٹ)ہندوستانی فٹ بال ٹیم کی نمائندگی سے لے کر سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی تارکینِ وطن کی فلاح و بہبود اور ہند، سعودی کے درمیان عوامی و تجارتی روابط کے فروغ تک، مرزا غنفر علی رضوی المعروف ذکی نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران خدمتِ خلق اور کمیونٹی کی بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

 

ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں GHRT انٹرنیشنل نے انہیں “ڈوگرہ دا سمان 2026” سے سرفراز کیا ہے۔عبدالرحمٰن مرزا بیگ کے مطابق یہ اعزاز ہند، سعودی برادری خصوصاً ضرورت مند اور مشکلات سے دوچار کارکنوں کی مدد، سماجی بہبود اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کے فروغ کے لیے ان کی طویل عرصے پر محیط خدمات کا اعتراف ہے۔

 

ذکی نے 1995 میں سعودی عرب کا رخ کیا۔ اس سے قبل وہ فٹ بال کے میدان میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکے تھے۔ انھون نے 1989-90 کے سیزن میں معروف سنتوش ٹرافی میں بھی حصہ لیا۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ذکی نے سعودی عرب میں مشکلات سے دوچار بھارتی کارکنوں کی مدد کے لیے سماجی خدمات میں حصہ لیا۔ سعودی عرب کے نطاقات سے متعلق معافی پروگرام کے دوران انہوں نے متاثرہ کارکنوں کی مدد کے لیے عملی طور پر کام کیا۔

 

روزگار میلوں کے انعقاد میں تعاون کیا اور ضرورت مند افراد کے لیے خوراک، لباس اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کردار ادا کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے جدہ میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل اور مختلف کمیونٹی اداروں کے ساتھ بھی تعاون بھی شامل ہے۔

 

ان کی انسانی خدمات کا ایک اہم پہلو ان بھارتی شہریوں کی وطن واپسی میں معاونت بھی رہا۔ اس کے علاوہ انتقال کر جانے والے ہندوستانی شہریوں کی میتیں کی منتقلی اور تدفین میں تعاون۔
ان کی زیرِ سرپرستی یا تعاون سے اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے پروگرام، صحت سے متعلق آگاہی نشستیں، جن کا مقصد نوجوانوں کو اپنی تہذیبی جڑوں سے جوڑے رکھنا ہے۔

 

سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ ذکی نے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ سعودی انڈین بزنس نیٹ ورک (SIBN) کے سابق جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے لیے کام کیا۔
کورونا وباء کے دوران وطن اور سعودی میں ان کی خدمات بھی قابلِ تحسین ہیں۔

 

“ڈوگرہ دا سمان 2026” ذکی کی اس طویل سماجی جدوجہد کا اعتراف ہے۔ ان کی یہ خدمات سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی برادری کے لیے مسلسل تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے جذبے کی عکاس ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button