نیشنل
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان نے دیا استعفیٰ

نئی دہلی: ہرمن پریت کور نے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کپتانی چھوڑنے کے فیصلہ کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ کے اپنے آفیشیل ہینڈل کے ذریعہ دی۔
انہوں نے اپنی ’انسٹاگرام‘ پوسٹ میں لکھا کہ وہ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہرمن پریت کور نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ بی سی سی آئی کے ساتھ ہوئی جائزہ میٹنگ کے بعد لیا۔
گواہاٹی میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی جائزہ میٹنگ ہوئی تھی جس کی صدارت بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سیکیا نے کی تھی۔ اس میٹنگ میں ہندوستانی خواتین ٹیم کی طرف سے
ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا اور کوچ امول مجُمدار بھی موجود تھے۔



