جرائم و حادثات

حیدرآباد میں جسم فروشی کے اڈہ پر دھاوا ۔ گاہک سمیت خاتون آرگنائزر بھی گرفتار

حیدرآباد، 30 اکتوبر: گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں کمشنر ٹاسک فورس (گولکنڈہ زون) نے مقامی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک قحبہ خانے پر دھاوا کیا۔

 

اس دوران قحبہ خانے کی مبینہ منتظمہ فرح بیگم (32) اس کی معاون فرحین (25) اور ایک گاہک فیاض عالم (32) کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ وہاں موجود ایک خاتون کو آزاد کرالیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق فرح بیگم اور فرحین خواتین کو زیادہ رقم دینے کا لالچ دے کر گولکنڈہ لاتی تھیں اور انہیں رہائش فراہم کرنے کے بعد گاہکوں کا انتظام کرتی تھیں۔ خواتین کے ساتھ تعلق قائم کرنے کے عوض گاہکوں سے رقم وصول کرکے مبینہ طور پر قحبہ خانے کا کاروبار چلایا جارہا تھا۔

 

خفیہ اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس اور گولکنڈہ پولیس نے مشترکہ طور پر دھاوا کیا اور تینوں کو حراست میں لے لیا۔یہ کارروائی گولکنڈہ زون ٹاسک فورس انسپکٹر ایم مہیش کی نگرانی میں سب انسپکٹر وی سرینواس

 

گولکنڈہ پولیس، خاتون پولیس کانسٹیبل اور دیگر عملے نے انجام دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button